سٹیشن چوک گزیبو میں پبلک لائبریری قائم، کمشنر کا دورہ
راجہ جہانگیر انوار نے الماریوں میں موجود مختلف کتابوں کا جائزہ لیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیوٹیفکیشن پلان کے تحت میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سٹیشن چوک گزیبو میں پبلک لائبریری قائم کر دی گئی ہے ۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے پبلک لائبریری کا دورہ کیا اور الماریوں میں موجود مختلف موضوعات پر مشتمل کتابوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہر کے دیگر اہم مقامات پر بھی اوپن پبلک لائبریریز قائم کی جائیں گی، تاکہ شہریوں کو مطالعے کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔