ڈی آر سی سے واگزار زمین پر دوبارہ قبضہ، بیٹا تشدد کا نشانہ

ڈی آر سی سے واگزار زمین پر دوبارہ قبضہ، بیٹا تشدد کا نشانہ

مارنے کی دھمکیاں دیں اور موبائل فون چھین لیا، انصاف دلایا جائے ، متاثرین

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)تحصیل میلسی کے موضع رتھ ممڑ میں ڈی آر سی کے ذریعے واگزار کرائی گئی ،زمین پر دوبارہ قبضے اور تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے ۔پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد اشرف نے بتایا کہ ان کی والدہ گوماں مائی بیوہ برکت اللہ کی 12 کنال اراضی پر چالیس سال سے بااثر افراد قابض تھے جو ڈی آر سی کمیٹی کے فیصلے کے تحت 2 دسمبر کو واگزار کرائی گئی۔انہوں نے الزام لگایا کہ چند روز بعد دوبارہ زمین پر گئے تو رفاقت اور اس کے ساتھیوں نے تشدد کیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور موبائل فون چھین لیا۔متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ دوبارہ قبضہ کر کے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کر کے زمین دوبارہ ان کے حوالے کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں