جھنگ: ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس،22 کیسز پیش
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ افسر بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضلع بھر سے مختلف نوعیت کے 22 کیسز قانونی کارروائی کے لیے پیش کیے گئے ، جبکہ متعلقہ فریقین کا موقف بھی سنا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر معیاری، جعلی ادویات بیچنے والے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹرز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔