کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،3ترقیاتی سکیموں کی منظوری
سڑکوں کا پیچ ورک، اسلام پورہ فلائی اوور پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب خوشاب روڈ کے سٹی ایریا میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت گرل کا منصوبہ شامل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگود ھا ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کی تین اہم ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔منظور کی گئی سکیموں میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹوٹی سڑکوں کا پیچ ورک، اسلام پورہ فلائی اوور پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور خوشاب روڈ کے سٹی ایریا میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت گرل لگانے کا منصوبہ شامل ہے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں جہاں سڑکیں خراب ہیں وہاں مرحلہ وار پیچ ورک کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے ۔ اسلام پورہ فلائی اوور پر جدید اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی جو خودکار نظام کے تحت شام کے وقت روشن اور صبح بند ہو جایا کریں گی۔ اس کے علاوہ خوشاب روڈ کے میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت گرلز نصب کی جائیں گی تاکہ علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔