وکلا کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر ینگے ،فیصل راٹھور

 وکلا کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر ینگے ،فیصل راٹھور

آزاد کشمیر بار کونسل کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے آزاد کشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین طارق بشیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم کو وکلا برادری کو درپیش مختلف مسائل اور بار کونسل سے متعلق اہم امور سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وفد کی تمام تجاویز اور مطالبات کو بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت وکلا برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وکلا برادری عدالتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے مسائل کا حل انصاف کی بروقت اور شفاف فراہمی کے لیے ناگزیر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں