ایس ایس پی آپریشنز کا خدمت مرکز کا دورہ شہریوں کے مسائل حل کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے پولیس خدمت مرکز ایف سکس کا دورہ کیا۔۔
سکیورٹی انتظامات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور پولیس افسران کی ویلفیئر اور عوامی سہولیات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، انہوں نے خدمت مرکز میں تعینات پولیس افسران سے بھی ملاقات کی اور ان سے درپیش انتظامی مسائل کے بارے میں دریافت کیا، اس موقع پر انہوں نے انچارج خدمت مرکز کو شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ۔