ایل ڈی اے :آرٹیفشل انٹیلی جنس کے استعمال پر ورکنگ شروع

ایل ڈی اے :آرٹیفشل انٹیلی جنس  کے استعمال پر ورکنگ شروع

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے بلڈنگ پلان کی منظوری میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کے استعمال پر ورکنگ کا آغاز،ایل ڈی اے پاکستان کا پہلا ادارہ ہو گا جو آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے بلڈنگ پلان منظور کرے گا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ میں آئی بی بیسڈ ریفارمز بارے اجلاس ہوا جس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی آئی ٹی ٹیم نے شرکت کی،ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے مستقبل قریب میں بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس کا استعمال کرے گا۔۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے خودکار سسٹم سے نقشوں کی سکروٹنی اور منظوری کی جائے گی۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے استعمال کا مقصد بین الاقوامی طرز پر جاری جدید اصلاحات کو اپنانا اور سروس ڈلیوری بہتر بنانا ہے ۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے استعمال سے ہیومن انٹرونشن کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے آئی ٹی اور ٹاؤن پلاننگ ٹیم کو یو ای ٹی ٹیم کے ساتھ مکمل کوآرڈینشن کرنے کی ہدایت کی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں رہائشی بلڈنگ پلان کے 5 مرلے تک سائز کو پائلٹ کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں