سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث کی پو لیس شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات
قلعہ دیدار سنگھ ،گوجرانوالہ (نامہ نگار ،کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹرسردارغیاث گل خان نے 2 شہدا کانسٹیبل محمد اسلم اور کا نسٹیبل محمد امین کے گھروں کا دورہ کیا اور اہلخانہ سے ملاقات کی۔
ایس پی سٹی شاہد رشید اورایس ڈی پی اوقلعہ دیدارسنگھ رمضان کمبوہ بھی ہمراہ موجود تھے ۔ سٹی پولیس آفیسر نے شہدا کے اہلخانہ کو در پیش مسائل دریافت کئے اور پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔