آرپی او کا دورہ حافظ آ باد ، امن کمیٹی ممبران سے ملاقات

 آرپی او کا دورہ حافظ آ باد ، امن کمیٹی ممبران سے ملاقات

عارف شہید پو لیس لائنز میں یاد گار شہدا پر حاضری ‘ پو لیس افسروں کیساتھ میٹنگ

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ڈسٹرکٹ حافظ آباد کا دورہ کیا اور ڈی پی او آفس میں امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر وسیم الحسن نقوی، انچارج سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی راناخالد محمود ودیگرممبر ان نے شہرکے مسائل سے آگاہ کیا۔ قبل ازیں عارف شہید پولیس لائنز حافظ آباد آمد پر پولیس کے چا ق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آر پی او نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔بعد ازاں آر پی او نے شہدا پولیس کی فیملیز سے ملاقات کی، انہیں درپیش مسائل دریافت کیے اور شہدا کی فیملیز میں تحائف تقسیم کئے ۔ آر پی او گوجرانوالہ نے ڈی پی او آفس میں علما و مشائخ، انجمن تاجران اور کرسچن کمیونٹی کے نمائندگان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔آر پی او نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ بھی کی جس میں ضلع بھر میں جرائم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں آر پی او نے میثاق سینٹر اور ڈی پی او آفس میں زیرِ تعمیر سیف سٹی پراجیکٹ کا معائنہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں