صوبے کے 41اضلاع کی ڈیجیٹل ماسٹر پلاننگ کا کام مکمل

صوبے کے 41اضلاع کی ڈیجیٹل ماسٹر پلاننگ کا کام مکمل

سوسائٹی کے نقشے کی منظوری یا کمرشلائزیشن کنورشن آن لائن کردی گئی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی (پی ایس پی اے ) کا قیام منظم ٹائون پلاننگ کی جانب اہم قدم ہے ۔ صوبے کے 41 اضلاع کی ڈیجیٹل ماسٹر پلاننگ کا کام مکمل کر لیا گیا۔ سول سیکرٹریٹ میں پی ایس پی اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کی استعدادِکار بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام کی ہدایت کی اور کہا کہ اس کے لئے بڑی یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم او یوز کئے جائیں ۔ جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیشل پراجیکٹ یونٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہر تحصیل اور ضلع کا ماسٹر پلان متعلقہ علاقوں میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر آفس اور میونسپل کمیٹی کے باہر آویزاں کیا جائے ۔ اگلے مرحلے میں شاہراہوں پر بھی کیو آر کوڈ کے ساتھ ماسٹر پلاننگ کے بورڈ لگائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل پلاننگ اتھارٹی سے متعلق امور کو پنجاب حکومت کے ای-بِز پورٹل کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے ۔ کسی ہائوسنگ سوسائٹی کے نقشے کی منظوری یا کمرشلائزیشن کنورشن کا عمل آن لائن کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں