مسلمان خاتون کانقاب کھینچنے کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ
لاہور (سیاسی نمائندہ)حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع لاہور کے تحت بھارت کے ایک صوبے کے وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے مسلمان خاتون کا نقاب زبردستی کھینچ کر اتارنے کے شرمناک، توہین آمیز اور انسانیت سوز واقعہ کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کا مقصد بھارت میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی، مسلم خواتین کی تذلیل اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کیخلاف آواز بلند کرنا اور مظلوم مسلمان خاتون سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔ مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین حمیرا طارق،سمیعہ راحیل قاضی، ثمینہ سعید اور عظمیٰ عمران نے کی۔