گیس کے کم پریشر کی شکایات پر کمپنی کا کمپریسرز کیخلاف مہم کاآغاز

گیس کے کم پریشر کی شکایات پر  کمپنی کا کمپریسرز کیخلاف مہم کاآغاز

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کے لو پریشر کی شکایات پر سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے کمپریسرز کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کردیا۔

جنرل منیجر لاہور ایسٹ اور لاہور ویسٹ نے کمپریسر کے خلاف کارروائی کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں ،کمپریسر استعمال کرنے والے کے بغیر نوٹس کنکشنز منقطع کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں، کمپریسر کے استعمال پر کنکشن منقطع اور موسم سرما میں گیس فراہم نہیں کی جائے گی،سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے پاس گیس وافر مقدار میں موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں