ورچوئل یونیورسٹی:سمارٹ ماڈیولر ڈیٹا سینٹر کا افتتاح
لاہور (سٹاف رپورٹر ) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے سمارٹ ماڈیولر ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے ۔افتتاح وائس چانسلر ورچوئل یونیورسٹی ناصر محمود نے کیا۔
یہ اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیم اور جدید تعلیمی انفراسٹرکچر کے فروغ کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہے ۔نیا ڈیٹا سینٹر محض ایک تکنیکی اپ گریڈ نہیں بلکہ ایک سٹریٹجک ادارہ جاتی سرمایہ کاری ہے جو پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو تقویت فراہم کرے گا۔ ورچوئل یونیورسٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ بیسڈ سسٹمز اور مجموعی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے میدان میں اپنی قائدانہ حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے ۔ ملک کی سب سے کم لاگت والی پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے طور پر ورچوئل یونیورسٹی اپنے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے اس وقت ملک بھر میں ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد فعال طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے ۔