عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، کامران ٹیسوری

عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، کامران ٹیسوری

کراچی(اے پی پی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اورصوبے میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔۔۔

جمعہ کو گورنر ہاس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام میں سی سی ٹی وی کیمرے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام اداروں کے درمیان موثر اور مربوط رابطہ ناگزیر ہے ۔ انہوں نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں