امام حسینؓ کے افکارو نظریات مشعل راہ ہیں:اجمل قادری

امام حسینؓ کے افکارو نظریات مشعل راہ ہیں:اجمل قادری

راہوالی (نمائندہ دنیا )علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے مرکز اصلاح معاشرہ میں پیغام حسین ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔۔

سیدناامام حسینؓ نے میدان کربلا میں قربانی پیش کر کے اسلام کی آبیاری کی اور قیامت تک آنیوالے مسلمانوں کو درس دیا کہ جب رسول اﷲؐ کے نظام میں کوئی نقب لگانے کی یا احکامات خدا اور رسول کا مذاق اڑانے کی کوشش کرے تو اسکے مقابلے کیلئے میدان عمل میں نکل کر پوری قوت سے اس کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی امت مسلمہ کو بے شمار یزیدی قوتوں کا سامنا ہے اﷲاور رسول کے احکامات کا کھلم کھلا مذاق اڑایا جارہا ہے ان کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓ کے افکار ونظریات ،سیرت و کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جس پر چل کر ہم اسلام دشمن قوتوں پر غالب آسکتے ہیں اوراپنی آخرت سنوار سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس مقصد کیلئے امام حسین ؓ نے جان کی قربانی دی تھی وہ یہ ہے کہ اپنے اندر آفاقی ،ملی وقومی سوچ پیدا کریں اپنے دلوں کے اندر نرمی پیدا کریں اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں عمل و کردار سے دین کی تبلیغ کریں اپنی زندگی کو مشقت، محنت ،جدوجہدوالی بنائیں رب کی رضا پر راضی رہیں اور دین کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں بے حیائی کو روکیں ایک دوسرے کو جوڑیں نفرت کا خاتمہ کریں بے دین قوتوں کے خلاف جہاد کریں جبکہ فلسفہ حسینی پر عمل کرنے سے ہی ہماری زندگی میں انقلاب برپا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں