امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ،مراد علی شاہ

امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ،مراد علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس میں وسیع تر اصلاحات اور ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔۔۔

 پاکستان  نیوی کے 55ویں پی این اسٹاف کورس اور 23ویں کوریسپونڈنس اسٹاف کورس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ٰنے بتایا کہ آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نفاذ اور ای چالان پلیٹ فارم متعارف کرائے گئے ہیں، موبائل اور گاڑی چھیننے اور چوری کے واقعات میں 44 فیصد سے زائد کمی آئی جبکہ ڈکیتی کے دوران اموات اور زخمیوں کی تعداد میں 60 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں