ضلعی انتظامیہ،چیمبر میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ضلعی انتظامیہ،چیمبر میں تعاون  مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورایہ سے انکے دفتر میں تعارفی ملاقات کی۔

وفد کی قیادت صدر وہاڑی چیمبر حافظ محمود احمد شاد نے کی وفد میں نائب صدر ذوالفقار علی آرائیں حافظ ممتاز احمد راں سابق صدر آصف علی سابق نائب صدر محمد علی ایگزیکٹو ممبر محمد نبیل اکبر ایگزیکٹو ممبر حافظ کاشف نذیر ممبر راجہ ندیم کیانی ممبر چوہدری سرور اور سیکرٹری جنرل زاہد سعید شامل تھے صدر چیمبر حافظ محمود احمد شاد نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں