بچوں کیلئے موزوں تعلیمی ماحول حکومت کی اولین ترجیح:کمشنر
جہانزیب اعوان کے پرائمری سکولوں کے دورے ، ہدایات جاری کیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ پرائمری سکول 71 شمالی کا دورہ کر کے تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طلباء کی تعلیم و تربیت کے معیار کی نگرانی کی۔ کمشنر نے گورنمنٹ پرائمری سکول مجاہد کالونی میں زیر تعمیر اضافی کلاس رومز کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری سکولوں میں بچوں کے لیے موزوں تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ اضافی کلاس رومز، صاف ستھری سہولیات اور حفاظتی اقدامات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ طلباء بلا رکاوٹ تعلیم حاصل کر سکیں۔