ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر عمر عباس نے شہریوں کے مسائل سنے
شہری کسی بھی وقت شکایات کے حل کے لیے آفس آ سکتے ہیں:ڈی سی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی وقت اپنے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس آ سکتے ہیں، جہاں انہیں بروقت انصاف فراہم کیا جائے گا۔