پی ٹی سی ایل نے طویل المیعاد ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا ویژن پیش کردیا

 پی ٹی سی ایل نے طویل المیعاد ڈیجیٹل  انفراسٹرکچر کا ویژن پیش کردیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی سی ایل بزنس سلوشنز نے کارپوریٹ ایونٹ کنیکٹ 2025 کا انعقاد کیا، جس میں صارفین، شراکت داروں اور صنعت کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد کمپنی کے ۔۔

بڑھتے ہوئے انٹرپرائز پورٹ فولیو، نئی پروڈکٹس اور پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر اپنی مسلسل کاوشوں کو سامنے لانا ہے ۔ نمائش میں پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کے سینئر ایگزیکٹوز اور فیصلہ سازوں نے اس میں شرکت کی۔ پی ٹی سی ایل کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم بامطرف نے کہا پی ٹی سی ایل بزنس سلوشنز کنیکٹ 2025 نمائش ہمارے طویل المدتی عزم کا اظہار کرتی ہے جس کے تحت ہم پاکستان کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں