داتا دربار کے باہر سے تجاوزات ، عارضی سٹرکچر مسمار
ڈی جی کی ٹریفک اور سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار اور بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ اور توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیپا، ایل ڈی اے داتا دربار مزار کے باہری حصے پر ری ماڈلنگ کر رہا ہے ۔ مزار شریف کے باہری حصے سے تجاوزات و عارضی سٹرکچر مسمار کر دیا گیا ہے ۔ بھاٹی گیٹ سے سیکرٹریٹ جانب جانے والی سڑک سے املاک مالکان اور ٹیپا کی جانب سے مسماری کا سلسلہ جاری ہے ۔داتا دربار کے زائرین کے لیے ایڈمنسٹریٹرداتا دربار کے ساتھ مل کر متبادل پلان اپنایا گیا ہے ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے لینڈ ایکوزیشن کے لیے جاری اقدامات بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ری ماڈلنگ کے لیے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹریفک پولیس اور لاہور پولیس سے مل کر ٹریفک اور سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کے لیے حفاظتی اقدامات اپنانے اورروڈ سائنیج بہتر بنانے کی ہدایت کی۔