گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹائون کی طالبات کو سکالر شپس تقسیم

گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹائون کی طالبات کو سکالر شپس تقسیم

گوجرانوالہ (نیوزرپورٹر)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹائون کی مستحق طالبات کو سکالر شپس تقسیم کرنیکی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

 صدارت پرنسپل ڈاکٹر لبنیٰ اخلاق خان نے کی مہمان خصوصی سماجی رہنما چودھری افتخار گجر اور چیمبر رہنما خلیق منہاس تھے ۔ افتخار گجر، خلیق منہاس اور لیکچرار انعم الطاف نے بی ایس پروگرام کی 25طالبات کو 34لاکھ روپے کے تعلیمی اخراجات کیلئے سکالر شپ دیئے ۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ اخلاق خان نے اس موقع پر کہا چودھری افتخار گجر نے اپنی والدہ منور بیگم کے نام پر اور خلیق منہاس نے سعیدہ بیگم سکالر شپ دیئے ۔ پرنسپل نے کالج کی بی ایس پروگرام کی25طالبات کے چار سالہ تعلیمی اخراجات کیلئے سکالر شپ دینے کو سراہا اور کہا یہ قابل تحسین اقدام اوربہت بڑی نیکی ہے ،ایسے اقدامات کا مقصد ہونہارطالبات کی مالی معاونت کرنا ہے تاکہ کوئی بھی طالبہ وسائل نہ ہونے پر تعلیم سے محروم نہ رہے ۔ تعلیمی ترقی کیلئے مخیر حضرات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ۔ کالج کی ٹیچر انعم الطاف کی نے بھی پانچ طالبات کو وظائف دیئے ۔ 

                                            

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں