میانوالی میں مسجد میں نشئی کے ہاتھوں قتل ہونیوالے کے ورثا کو انصاف نہ مل سکا
میانوالی (نامہ نگار ) میانوالی میں مسجد میں ایک نشئی کے ہاتھوں کسی کے واروں سے جاں بحق ہونے والے دو ماہ کے شادی شدہ نوجوان کی شہادت پر اس کے والدین اور بیوہ کو انصاف نہ مل سکا یاد رہے۔۔۔
کہ کچھ عرصہ قبل کندیاں کی جرنیلی روڈ کی مسجد میں گھس کر میانوالی کے ایک شخص نے کندیاں کی آرائیں برادری کے نوجوان عالم دین وسیم اکرم آرائیں کو کسیوں کے وار کر کے شدید زخمی کیا تھا جو بعد ازاں اسلام آباد کے ہوسپٹل میں فوت ہوا جس کا مقدمہ درج ہوا مگر تاحال پسماندگان کو انصاف نہ مل سکا۔شہید کے والد حافظ عثمان صابر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ شیخوپورہ میں ملازم ہے اور یہاں پپلاں ہرنولی میں تاریخوں پر نہیں آسکتا نہ ہی وکیل کی فیسیں دے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت خود کیس اپنی سرکار کی مدعیت میں لے اور ہمارا فیصلہ خود کرائے اور ہمیں ا نصاف اور مالی امداد دے ۔