جھنگ: ڈپٹی کمشنر کی ضلعی افسروں سے میٹنگ، کارکردگی کا جائزہ
علی اکبر بھنڈر نے ڈی سلٹنگ اور مین ہول کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ لی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی محکموں کے افسراوں کے ساتھ میٹنگ کر کے محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مفاد عامہ کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے افسر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے واسا جھنگ سے جاری ڈی سلٹنگ اور مین ہول کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ لی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو جاری بیوٹیفکیشن اسکیموں کا وزٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ساتھ ہی انسداد تجاوزات مہم پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ضلعی محکموں کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی، انسداد سموگ اور پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے حوالے سے جاری مہم کا جائزہ لیا گیا۔