گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال ختم، سبزی ، پھلوں کی ترسیل بحال
تمام جائز مطالبات پورے ہونے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں عبدالوحید
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) ملک کے دیگر شہروں کی طرح وہاڑی میں بھی دس روز جاری رہنے والی گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال حکومت کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگئی۔ دس روز تک سبزی، فروٹ اور خوردونوش کی اشیاء کی ترسیل مکمل بند رہی، جس سے عوام اور ٹرانسپورٹرز دونوں نے شدید مشکلات کا سامنا کیا۔ صدر پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن وہاڑی چوہدری عبدالوحید نے صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری طاہر شریف گجر و دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جائز مطالبات پورے ہونے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔