ناصر باغ دی بیرکس میوزیم میں فن پاروں کی نمائش
لاہور (خبر نگار)ناصر باغ دی بیرکس میوزیم لاہور میں گندھارا تہذیب کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے نمائش کا دورہ کیا اور نمائش میں رکھے گئے پتھر سے تراشے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔صوبائی وزیرنے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان آرٹسٹوں نے پتھر کو تراش کر خوبصورت فن پارے تخلیق کئے ہیں۔ ،نوجوان آرٹسٹوں نے صدیوں پرانی گندھارا تہذیب کو زندہ کیا ہے ، تاریخی فن پاروں کی نمائش سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا ۔