ڈی سی نے مسیحی برادری کوکرسمس تحائف تقسیم کئے

ڈی سی نے مسیحی برادری کوکرسمس تحائف تقسیم کئے

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے کرسمس کے حوالے سے اپنے دفتر میں کیک کاٹااور مستحق مسیحی افراد میں اپنی طرف سے بطور تحائف نقد رقوم تقسیم کیں۔

تقریب میں مختلف چرچز کے پادری اورمسیحی کمیونٹی کے سرکردہ افراد موجو دتھے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ مسیحی کمیونٹی کو مذہبی عبادات کی آئین و قانون کے مطابق مکمل آزادی حاصل ہے ۔ضلعی انتظامیہ اپنے مسیحی بہن بھائیوں کو کرسمس کے تہوار پر ہر قسم کی سکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔مستحق مسیحی افراد میں نقد رقوم کی تقسیم کا مقصد بھی یہی ہے کہ یہ افراد بھی اپنے دیگر مسیحی بہن بھائیوں کی طرح بہتر انداز میں اپنے کرسمس کی خوشیاں منا سکیں۔ کرسمس کے موقع پر چرچز اور گرجا گھروں میں ریسکیو 1122،محکمہ صحت ،میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں کی جانب سے خصوصی کیمپ بھی لگائے جائینگے ۔ اس موقع پر مسیحی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں