رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان میں فوڈ سیفٹی کارروائی

رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان میں فوڈ سیفٹی کارروائی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص کیچپ اور غیر معیاری اشیاء تلف کردیں

رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی شکایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں ناقص کیچپ تیار اور سپلائی کرنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ کارروائی کے دوران ساڑھے 7 ہزار ساشے برآمد کر کے تلف کر دیئے گئے ۔پولیس نے سیفٹی آفیسر کے تحریری مراسلے پر ملزم زبیر ستار، تاج اور حسن محمود کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ایک ملزم زبیر ستار کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔

فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ملزم معروف برانڈز کے ناقص ساشے مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو سپلائی کر رہے تھے اور خرید و فروخت کا ریکارڈ بھی پیش نہیں کر سکے ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں صحت دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ضلع ڈیرہ غازی خان کے داخلی و خارجی راستوں پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 1700 لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ برآمد کر کے تلف کیا گیا۔ شہر کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس، بیکرز سے درجنوں خراب انڈے ، 5 کلو غیر معیاری کریم اور 15 کلو کیمیکل ضبط کر کے تلف کئے گئے ۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 37 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحاتی نوٹسز جاری کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں