چنیوٹ: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ترک نشہ وارڈ اور ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مشن کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ترک نشہ وارڈ اور بچوں کے لیے ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔
افتتاح کے موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ ڈی ایچ کیو میں آج دو جدید وارڈز کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ ترک نشہ وارڈ منشیات کے عادی افراد کو مدد فراہم کرے گا، جبکہ ڈے کیئر سنٹر سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کے ساتھ خواتین کے بچوں کے لیے بہترین جگہ فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے ہیلتھ ٹیم کے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیا۔