بغیر این او سی روڈ کٹنگ پر مقدمہ درج ہوگا ،کمشنر راولپنڈی

 بغیر این او سی روڈ کٹنگ پر مقدمہ درج ہوگا ،کمشنر راولپنڈی

واسا جاری منصوبوں کے نقشے آویزاں کرے ،ایک وقت میں ایک منصوبہ مکمل کیا جائے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے واسا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ اپنے دفاتر میں نمایاں مقامات پر واسا کے جاری کام کے نقشے آویزاں کریں ،ایک ہی جگہ پر بیک وقت مختلف سرگرمیوں سے گریز کیا جائے تاکہ حکومتی وسائل کے ضائع ہونے کا چانس نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں ترقیاتی کام ہو رہا ہو وہاں کسی اور نوعیت کی سرگرمی کی اجازت نہیں ہرگز نہیں ہوگی۔روڈ کٹنگ کے حوالے سے کمشنر نے سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جس بھی محکمے کو سڑک کی کٹائی درکار ہو اسے لازمی طور پر این او سی حاصل کرنا ہوگا۔ ضلعی سطح پر این او سی ڈپٹی کمشنر جبکہ ڈویژن کی سطح پر ڈپٹی کمشنر جاری کریں گے ۔ اس سے قبل متعلقہ محکمے کو مقررہ رقم جمع کروانا ہوگی تاکہ انکے کام مکمل ہونے کے بعد روڈ کو مرمت کر کے واپس اصلی حالت میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بغیر این او سی روڈ کٹنگ کی صورت میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں