فکر اقبال کی آج بھی قومی تعمیر، فکری بیداری میں مرکزی حیثیت ، اورنگزیب کھچی

 فکر اقبال کی آج بھی قومی تعمیر، فکری بیداری  میں مرکزی حیثیت ، اورنگزیب کھچی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)فکر اقبال آج بھی قومی تعمیر، فکری بیداری اور اجتماعی شعور کی تشکیل میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ وثقافت اورنگزیب کھچی نے ادارہ فروغ قومی زبان اور عسکری بینک کے اشتراک سے منعقدہ قومی کانفرنس فکر ِاقبال دور ِحاضر میں ضرورت واہمیت سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔۔

فکرِ اقبال محض ایک ادبی یا فلسفیانہ بات نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر فکری نظام ہے جو فرد، معاشرے اور ریاست تینوں سطحوں پر رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر ادارہ فروغِ قومی زبان میں منعقدہ ترنُّم سے کلام اقبال سنانے کے مقابلے میں پوزیش ہولڈزر طلبا و طالبات کو تعریفی اسناد کے ساتھ نقد انعامات بھی دئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں