ڈی سی بھکر کا کے پی بارڈر پر زیر تعمیر چیک پوسٹ کاد ورہ

ڈی سی بھکر کا کے پی بارڈر پر زیر تعمیر چیک پوسٹ کاد ورہ

کام کی رفتار بڑھائیں لیکن معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ،احسان جمالی

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے خطیر لاگت سے پنجاب اور کے پی کے سنگم پر زیر تعمیر انٹر جوائنٹ چیک پوسٹ (آئی سی پی) داجل بھکر کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ترقیاتی منصوبے کا 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ دیگر تعمیراتی سرگرمیاں تیز رفتاری سے جاری ہیں تاکہ چیک پوسٹ کو جلد از جلد آمدورفت کے لیے بحال کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا اور جوائنٹ چیک پوسٹ کو پنجاب اور بالخصوص ضلع بھکر کے ڈویلپمنٹ سیکٹر میں ایک شاندار اضافہ قرار دیا۔انہوں نے موقع پر موجود کنٹریکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ معیار پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں