کامیاب افراد کی زندگیوں میں استاد کی محنت کا ثمر ،نوید احمد

کامیاب افراد کی زندگیوں میں استاد کی محنت کا ثمر ،نوید احمد

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کامیاب افراد کی زندگیوں میں استاد کی محنت کا ثمر ہوتا ہے ، طالبعلم کی زندگی ایک پھول کے مانند ہوتی ہے جسمیں خوشبو استاد کی محنت کا ثمر ہوتا ہے اور پھول ایک ہی جگہ رہتاہے خوشبو چہارسو پھیلتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک ہائیر سیکنڈری سکول میں ٹیچر ڈے کے موقع پر خطاب کرتے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ،پرنسپل انعم سعید، سحرش سلیم، صفدر،صداقت عباسی سمیت اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نوید احمد نے کہا استاد کی تعلیمی روحانی تربیت سے طالب علم اعلیٰ مرتبے پاتے ہیں کامیاب افراد کی زندگیوں میں استاد کی محنت ولگن اہمیت کا مظہر ہوتی ہے ۔ امید کرتا ہوں کہ آپ سکول کی عمارت کا خیال اپنے گھر جیسا ر کھیں گے ،اس احساس میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہئے ،اسکی حفاظت آپ سب کی ذمہ داری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں