گورنر سے نیدر لینڈ زکے سفیر کی ملاقات

 گورنر سے نیدر لینڈ زکے سفیر کی ملاقات

لاہور ( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں نیدر لینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو تجارت، تعلیم، زراعت اور ماحولیات کے شعبوں میں فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر  نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیدر لینڈز کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں