ایل ڈی اے ایونیو ون واگزار پلاٹ متاثرین میں تقسیم
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ایونیوون متاثرین کو بڑی خوشخبری مل گئی اورعرصہ دراز سے ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کو ریلیف ملا، قبضہ مافیا سے واگزار پلاٹ متاثرین میں تقسیم کر دیئے گئے ۔
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد سے ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین نے ملاقات کی ۔اس موقع پر ایونیو ون کے 35متاثرین کو ایک ایک کنال کے پلاٹوں کے پوسیشن لیٹر دیئے گئے ۔ایونیو ون متاثرین نے دیرینہ مسئلہ حل کرانے پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شکریہ ادا کیا۔