سائنس بیس سکول نسیم کیمپس کے زیرِ اہتمام سپورٹس گالا

سائنس بیس سکول نسیم کیمپس کے زیرِ اہتمام سپورٹس گالا

گوجرانوالہ (نیوزرپورٹر)سائنس بیس سکول نسیم کیمپس کے زیرِ اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد۔طلبا و طالبات نے 200میٹر، 100میٹر ریس،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، آرچری، باکسنگ، رسہ کشی، سائیکلنگ، کرکٹ، کبڈی، کراٹے ،ٹائل بریکنگ،ٹگ آف وار ،پی ٹی شو،بال کولیشن، ریبٹ ریس،لانگ جمپ جیسے مقابلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

جسے مہمانوں طلبہ کے والدین اور اساتذہ نے خوب سراہا۔چیئرمین ادارہ چودھری طاہر محمود،چیئرمین سپریم کونسل جناح ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز چودھری عاصم رفیق،ماہر تعلیم چودھری رضوان نے خطاب کرتے کہا پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سکولز اور کالجز لیول پر سب کو سپورٹس مقابلوں کا اہتمام کرنا ہوگااور طلبہ کو کسی نہ کسی کھیل میں حصہ ضرور لینا چاہئے ۔انہوں نے طلبہ کی کارکردگی اور کھیلوں میں نظم و ضبط کو سراہا ۔مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو میڈلز اور ٹرافیز سے نوازا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں