بلدیاتی ایکٹ کیخلاف 21دسمبر کو دھرنا دینگے ،مظہر اقبال

 بلدیاتی ایکٹ کیخلاف 21دسمبر کو دھرنا دینگے ،مظہر اقبال

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوانے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کیخلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 21دسمبر کواحتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے ،

کارکنان اور گوجرانوالہ کے عوام اس کالے بلدیاتی قانون کیخلاف غلام حسین پارک کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ،عوام بڑی تعداد میں شریک ہوکر یہ ثابت کر دینگے کہ پنجاب کا بلدیاتی نظام عوام کو کسی صورت قبول نہیں،مقامی حکومتوں کا موثر نظام نہ ہونے سے صحت ، تعلیم اور شعبہ کھیل بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ صوبائی حکومتیں وسائل پر قابض ہیں ، ووٹ کو عزت دینے اور جمہوریت کی چیمپئن بننے والی جماعتوں کویوسی کا چیئرمین بھی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونا گوارا نہیں، بڑے شہروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشنزکو ختم کرکے ٹائون کو نسلز کا درجہ دیا جائے ،جو بلدیاتی نظام متعارف کرایا جارہا اس میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی بجاے بیورو کریسی کے تابع بنا دیا گیا ہے ۔بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر کرایا جائے ، ضلعی سطح پر تمام ادارے بلدیاتی نمائندوں کے دائرہ اختیار میں ہونے چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں