سکاؤٹس ،گرلز گائیڈز سماجی خدمات میں بھرپور حصہ لیں:ڈی سی

سکاؤٹس ،گرلز گائیڈز سماجی خدمات میں بھرپور حصہ لیں:ڈی سی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر نے بطور صدر ڈسٹرکٹ بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن سیالکوٹ اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔

صوبائی سیکرٹری بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن طارق قریشی نے ان سے حلف لیا۔تقریب میں بوائز سکاؤٹس، گرلز گائیڈز، سکاؤٹ لیڈرز اور ضلعی افسرون نے شرکت کی۔ اس موقع پر صبا اصغر نے سکاؤٹس سے خطاب کرتے کہا کہ سکاؤٹنگ مثبت اور تعمیری سرگرمی ہے جو نوجوانوں میں نظم و ضبط، خود اعتمادی، قیادت اور خدمتِ خلق کا جذبہ پیدا کرتی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے سکاؤٹس اور گرلز گائیڈز پر زور دیا کہ وہ قدرتی آفات، سماجی خدمات، صفائی مہمات اور قومی پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مثالی شہری ہونے کا عملی ثبوت دیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ بوائز سکاؤٹس اور گرلز گائیڈز کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے بوائز سکاؤٹس اور گرلز گائیڈز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور انکی کارکردگی کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں