پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنانا وزیراعلیٰ کا ویژن :عظمیٰ کاردار

پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنانا وزیراعلیٰ کا ویژن :عظمیٰ کاردار

پولیو مہم اور کیچ اپ ڈے کے دوران سوفیصد اہداف کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے

میانوالی (نامہ نگار)فوکل پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب برائے انسدادِ پولیو عظمیٰ کاردار نے ڈی سی آفس میانوالی میں انسدادِ پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میانوالی پولیو پولیو فری ہے اور پولیو کے انوائرمنٹل سمپل بھی اب نیگٹوآرہے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 94 فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیا گیاہے ۔ عظمیٰ کاردار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔ انھوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی پولیو مہم اور کیچ اپ ڈے کے دوران سوفیصد اہداف کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ دریں اثنا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صحت کے شعبہ کی بحالی کیلئے ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہیں تاکہ لوگوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ عظمیٰ کاردار نے ہسپتال کی بچہ ایمرجنسی، پیڈز وارڈ،زنانہ وارڈ، فارمیسی، ڈایلائسسز یونٹ سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ پریس کانفرنس میں عظمیٰ کاردار نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پو لیوکے حفاظتی قطرے ضر ور پلوائیں اور میڈیا کیمونٹی میں پولیو سے متعلق شعور اجاگر کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پو لیو فری ہو چکی ہے اور پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے ہم سب کو ملکر جنگ لڑنا ہو گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں