آرپی او راولپنڈی کی تلہ گنگ میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے
درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کارروائی کے احکامات جاری کئے
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا)آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے تھانہ صدر تلہ گنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ سائلین کے مسائل سنے ،درخواستوں پر فوری حل کے احکامات صادر کئے ۔آر پی او نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کئے ۔ سائلین کی دادرسی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ بعد ازاں آر پی او نے سپیشل انیشیٹیو پولیس سٹیشن صدر تلہ گنگ، سٹی تلہ گنگ کی انسپکشن اور وزٹ کیا، وزٹ کے دوران تھانہ جات کا ریکارڈ،تھانہ کی بلڈنگ،حوالات اور دیگر انسٹالیشن کا وزٹ کیا۔