میڈیکل کیمپوں سے مریضوں کو ریلیف مل رہا :شیخ گلزار

میڈیکل کیمپوں سے مریضوں  کو ریلیف مل رہا :شیخ گلزار

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دُنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے عوام کو انکی دہلیز پر صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے شروع کئے گئے صحت کی دستک عوام کی دہلیز پروگرام سے دوردراز اور۔۔۔

 پسماندہ علاقوں کے لوگوں اورمریضوں کو خاطر خواہ ریلیف مل رہا ہے اور اس پروگرام کے تحت لگائے جانیو الے میڈیکل کیمپوں میں مریضوں کا رش یہ بات ثابت کررہاہے کہ یہاں پر آکر نہ صرف مریضوں کے فاصلہ سمٹ گئے ہیں بلکہ انہیں گھر کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات میسرآنے سے انہیں مالی بوجھ سے بھی نجات ملی ہے ۔ ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ گلزار احمد محلہ گڑھی اعوان میں صحت کی دستک عوام کی دہلیز پروگرام کے تحت لگائے گئے کیمپ میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں