منظورشدہ ترقیاتی سکیمیں بر وقت مکمل کر ینگے ، کمشنر راولپنڈی

منظورشدہ ترقیاتی سکیمیں بر وقت مکمل کر ینگے ، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے کہا ہے کہ منظور شدہ ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا،واسا، ہائی وے ، ڈ ویلپمنٹ سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ دریں اثنا کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اٹک، جہلم اور مری کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی کو تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر نے کہا تمام محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں