نشتر ہسپتال میں خسرہ میں مبتلا 6نئے مریض داخل

نشتر ہسپتال میں خسرہ میں مبتلا 6نئے مریض داخل

ملتان(لیڈی رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ، چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال خسرہ میں مبتلا 2 ہزار 47مریض بچے رپورٹ ہوئے۔

 نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 06مریض بچے زیر علاج تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسر حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے ادھر ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس رواں سال خسرہ میں مبتلا 2 ہزار 47مریض بچے رپورٹ ہوئے ،چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ کے شبہ میں 27مریض بچے زیر علاج ہیں،جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ کے شبہ میں 03مریض بچے رپورٹ ہوئے ادھر نشتر ہسپتال ملتان میں اس وقت خسرہ کے شبہ میں 06مریض بچے زیر علاج ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں