سی ای او ہیلتھ کا ضلعی ہسپتال کا دورہ، طبی سہولتوں کا جائزہ

سی ای او ہیلتھ کا ضلعی ہسپتال کا دورہ، طبی سہولتوں کا جائزہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر سید محمد علی مہدی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خانیوال کا اچانک وزٹ۔

ڈاکٹر سید محمد علی مہدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی دورا کیا۔ اپنے وزٹ میں ڈاکٹر سید محمد علی مہدی نے سی ٹی سکین روم، آپریشن تھیٹر، مردانہ و زنانہ وارڈ، انڈور فارمیسی، ایمرجنسی ٹریٹمنٹ روم کا وزٹ کیا، مریضوں اور انکے لواحقین سے علاج و معالجہ کی دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید محمد علی مہدی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ چیف منسٹر پنجاب کے ویژن، منسٹر صحت اور سیکرٹری صحت کی ہدایات کے مطابق ڈاکٹر سید محمد علی مہدی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمارہ علی کو ہدایات جاری کیں کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کو ترجیحی بنیادوں پر بہتری کی طرف گامزن کرنے میں روح رواں کا کردار ادا کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں