حکمران بتائیں مفت بجلی کس کو دے رہے :جماعت اسلامی

حکمران بتائیں مفت بجلی کس کو دے رہے :جماعت اسلامی

وزیرآباد(نامہ نگار)عوام پر بجلی کے بم گرانے والوں کا محاسبہ کرنے نکلے ہیں عوام 26 جولائی کو اسلام آباد دھرنا میں جماعت اسلامی کے ساتھ چلیں ، جنرل الیکشن میں عوام کو مفت بجلی دینے والی دونوں جماعتیں حکمران ہیں تو مفت بجلی کہاں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار نصراللہ گورائیہ صوبائی جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب نے پریس کلب وزیرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا آئی پی پیز اس عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں افسوس کی بات یہ کہ ان آئی پی پیز کے سہولت کار اور متعدد ان کے بینیفشری ملک پر حکمرانی بھی کرتے ہیں جنرل الیکشن میں ایک پارٹی نے قوم کو 3 سو یونٹ مفت دینے کا وعدہ کیا دوسری نے 2 سو فری یونٹ دونوں پارٹیوں کی اب ملک پر حکومت ہے اور وعدہ وفا کیوں نہیں کیا جا رہا سفید پوش افراد خودکشیوں پر مجبور ہیں ،انہوں نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں عوام پر ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے 2سو یونٹ تک ماہانہ بل کا اکتفا اب غریب کے بس میں بھی نہیں عام صارف بھی فریج،ڈونکی پمپ اور پنکھے لائٹیں چلاتا ہے اس کا بجلی کا بل 200 یونٹ تک محدود کیسے رہ سکتا ہے اور جس شخص کا بجلی کا بل 2 سو یونٹ کو کراس کر جائے اسے اگلے 6 ماہ مسلسل 2 سو کا ہندسہ عبور کرنے کی سزا ملتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں