گجرات :پیمانہ پورا نہ ہونے پر پٹرول پمپ پر 90 ہزار جرمانہ

گجرات :پیمانہ پورا نہ ہونے پر  پٹرول پمپ پر 90 ہزار جرمانہ

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے مختلف پیٹرول پمپس کی اچانک چیکنگ کی،اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے ہیسکول پیٹرول پمپ کو اچانک چیک کیا۔۔۔

 پیمانہ پورا نہ ہونے پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پیٹرول پمپ پر 90 ہزار جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کہا کہ کسی فرد کو شہریوں کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دی جائے گی، تمام پیٹرول پمپ مالکان پیمانہ درست رکھیں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بھاری جرمانہ و پمپ فائین و سیل کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں