پولیس بھرتی کا عمل شفا ف بنا یا جا ئے ، آ ئی جی اسلام آباد

  پولیس بھرتی کا عمل شفا ف بنا یا جا ئے ، آ ئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی اور نئی بھرتی کے حوالے سے میٹنگز کا انعقادکیا گیا۔

میٹنگز میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ، انہوں نے پولیس میں جاری بھرتی کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور کہا بھرتی کے عمل کی مانیٹرنگ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ،میٹنگ میں بھرتی کے سلسلے میں تمام سینٹرز کے انتظام و انصرام سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے اور سینئر پولیس افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں