جنرل بس سٹینڈ میں رکشوں کا داخلہ بند مسافر سامان اٹھانے پر مجبور گاڑیوں تک رسائی مشکل

جنرل بس سٹینڈ میں رکشوں کا داخلہ بند مسافر سامان اٹھانے پر مجبور گاڑیوں تک رسائی مشکل

رکشہ ڈرائیور مسافروں کو سٹینڈ کے با ہر ہی اتارنے لگے ،خواتین ، بچے اور بزرگ مسافر بھا ری بھرکم سامان کندھوں پر اٹھا کر پیدل گاڑیوں تک پہنچنے لگے ،شہریوں کا رکشوں کو سٹینڈ تک جانے کی اجازت کا مطالبہ

 

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ جنرل بس سٹینڈ کا داخلی راستہ رکشہ ،لوڈر رکشہ اور چنگ چی کیلئے بند کر دیا گیا جس کے باعث خواتین ،بزرگ اور بچے بھاری بھرکم وزن اٹھا کر مسافر گاڑیوں تک پیدل سفر کرنے پر مجبور ہوگئے ،مسافروں نے رکشوں کوبس سٹینڈ تک جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا ۔ گوجرانوالہ بس سٹینڈ ضلع کا سب سے بڑا اڈاہے جہاں سے مسافر گاڑیاں پورے ملک سے آتی جاتی ہیں۔مسافروں نے دوسرے شہر جانا ہوتا ہے جن کے پاس سامان بھی کافی ہوتا ہے ،مسافر جنرل بس سٹینڈ تک رکشہ پر سفر کرتے پہنچتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ نے جنرل بس سٹینڈ کے داخلی راستہ کو رکشہ کیلئے بند کر دیا ہے ،رکشہ اب بس سٹینڈ سے باہر ہی مسافروں کو ا تار دیتے ہیں ، مسافر خواتین ،بزرگ اور بچے بھاری بھرکم وزن کندھوں پر اٹھاکر پیدل سٹینڈ تک پہنچتے ہیں جو سامان نہیں اٹھا سکتے ان سے اڈے پر موجود مزدور بھاری رقوم ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ جنرل بس سٹینڈ پر مسافروں کیلئے سہولیات ہونی چاہئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں