شیخ نعیم اختر ہاکی اکیڈمی نے ایگریکلچر یونیورسٹی کوشکست دے دی

شیخ نعیم اختر ہاکی اکیڈمی نے  ایگریکلچر یونیورسٹی کوشکست دے دی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخ نعیم اختر ہاکی اکیڈمی ڈسٹرکٹ چنیوٹ اور ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد کے درمیان نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا۔ میچ انتہائی شاندار رہا اور دونوں ٹیموں نے شائقین کے لیے بہترین کھیل پیش کیا۔

میچ میں شیخ نعیم اختر ہاکی اکیڈمی نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی، دونوں گولز ملک قیصر نے کیے ۔ میچ کے مہمان خصوصی حافظ ریحان فیصل آباد، حافظ فہیم اختر صدر شیخ نعیم اختر ہاکی اکیڈمی چنیوٹ، میاں زاہد مغل نائب صدر اور دیگر تھے ۔ مہمانوں نے ٹیموں سے تعارف کیا اور گروپ فوٹو بھی بنوائی۔امپائرنگ کے فرائض چودھری عبدالرزاق شاہد اور ثقلین احمد نے سرانجام دیے ۔ میچ کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کو شائقین نے خوب سراہا اور دونوں ٹیموں کو داد دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں