زرعی یونیورسٹی میں منشیات کے خلاف آگاہی سیشن کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی میں منشیات کے خلاف آگاہی سیشن کا انعقاد

طلبہ کو لعنت سے دور رہنے کی تلقین،معاشرے پر منفی اثرات پر روزنی ڈالی گئی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹرانجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتال ٹو اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے اشتراک سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں منشیات کے خلاف آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین اور اساتذہ نے منشیات کے استعمال کے معاشرے پر پڑنے والے منفی اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔سیشن سے ماہرِ امراضِ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس نواز نٹ، اسسٹنٹ پروفیسر دیہی عمرانیات ڈاکٹر نعیمہ نواز، ایسوسی ایٹ پروفیسر و چیئرپرسن ڈاکٹر صدف محمود، جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ادریس، ڈاکٹر عاطف اور افضل جالندھری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ منشیات نہ صرف فرد کی صحت، مستقبل اور کردار کو تباہ کرتی ہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ خود کو منشیات جیسی لعنت سے دور رکھیں اور اپنے دوستوں کو بھی اس سے بچنے کی تلقین کریں۔سیشن کے دوران طلبہ کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں